Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پروین رحمان قتل کیس: ملزمان کو 2 مرتبہ عمر قید کا فیصلہ

اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو سنہ 2013 میں قتل کیا گیا تھا
شائع 17 دسمبر 2021 09:15pm
پروین رحمان پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ تھیں
پروین رحمان پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ تھیں

روشنیوں کے شہر کراچی میں قتل ہونے والی سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو سنہ 2013 میں قتل کیا گیا تھا ۔

جمعے کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو دو دو مرتبہ عمر قدی کی سزا سنادی۔

ملزمان میں رحیم سواتی، ایاز سواتی،امجد حسین اور احمد عرف پپو کشمر ی شامل ہیں۔

عدالت نے چاروں ملزمان کو سہولت کاری میں سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جب کہ کیس کے پانچویں ملزم عمران سواتی کو صرف سہولت کاری میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے حقائق چھپانے پر ملزمان جن میں ایاز سواتی،امجد خان،احمد خان اور عمران سواتی کو 6,6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اس کے علاوہ چاروں ملزمان پر مجموعی طور تین لاکھ 75,75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

پروین رحمان پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ تھیں اور وہ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کراچی کی سربراہ تھیں۔

karachi

ATC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div