ملک میں مہنگائی کی شرح انیس فیصد سے عبور
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح انیس فیصد سے عبور کرگئی۔ ایک ہفتے میں سترہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ بجلی،دالیں،کیلے، لکڑی مہنگی ہوئی جبکہ مرغی ، ٹماٹر اور آلو سستے ہوئے ۔
ملک میں مہنگائی کے وار جاری ہیں اور رواں ہفتے مہنگائی کا پارہ 19 فیصد کی سطح عبور کرگیا، ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی ،17 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی ، دالیں، کیلے ، لکڑی مزید مہنگی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 پیسے ، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 7روپے 98 پیسے ، مصالحہ کی فی کلو قیمت میں 3روپے 17 پیسے اور جلانے کی لکڑی کی فی من قیمت میں 7روپے 12پیسے کا اضافہ ہوا ۔
دوسری جانب حالیہ ہفتے ٹماٹر 10 روپے 77 پیسے فی کلو ، زندہ مرغی 12 روپے 39 پیسے فی کلو اور آلو 8 روپے 74پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ حالیہ ہفتے تازہ دودھ ،دہی ،کوکنگ آئل سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔