'ملک دیوالیہ بن چکا ہے، قومی اثاثے تمام تر گروی رکھ دیئے گئے ہیں'
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے، ملک دیوالیہ بن چکا ہے، قومی اثاثے تمام تر گروی رکھ دیئے گئے ہیں۔
سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ گیس ناپید ہے، مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے پوراملک ان کی نااہلیوں کوبھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ستر سال میں بجلی کا فی یونٹ 8 روپے تھا انہوں نے 25 روپے کا کردیا ہے، وہی حالت آٹے چینی اوردیگر اشیاء کی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر25ہزارارب ملکی قرضہ تھا اب چالیس ہزار سے زیادہ ہوچکا ہے، قومی اثاثے تمام ترگروی رکھ دیئے گئے ہیں، ملک دیوالیہ بن چکا ہے۔
وزیر بلدیات کا کہنا تھا جن لوگوں کی سیاست ختم ہوگئی تھی وہ بلدیاتی نظام پرغلط باتیں کررہے ہیں، غلط باتوں کاجب ہم جواب دیتے ہیں پھراس پربھی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی ہے۔
وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم والوں کے خلاف بات کرتے ہیں وہ اردو بولنے والوں سے منصوب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا صرف ایم کیوایم نہیں پی ٹی آئی بھی جھوٹ بول رہی ہے، یہ خود میاں فصیحت اور دوسروں کونصیحت کرنے والے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔