Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے بکا خیل میں پولنگ ملتوی کردی

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور پری پول دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.....
شائع 19 دسمبر 2021 02:08pm

پشاور: الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بکا خیل میں پولنگ ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور پری پول دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جبکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن میں ایک صوبائی وزیر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قبل از پولنگ دھاندلی اور پولنگ عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کرنے کی شکایت درج کی گئی تھی۔

یہ قابل ذکر ہے کہ 12.668 ملین سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز، جن میں 7,015,757 مرد اور 5,653,095 خواتین ووٹرز شامل ہیں، مختلف نشستوں کیلئے 37,752 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جبکہ 4,188 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 2,507 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ووٹرز کی سیکیورٹی کیلئے پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ کے باہر 77 ہزار پولیس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی 65 نشستوں کے لیے 676 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس میں پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے تمام 65 نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں اور کوئی بھی جماعت 65 امیدوار کھڑے نہیں کر سکی، جبکہ جے یو آئی (ف) نے 59 امیدوار میدان میں اتارے، اے این پی 55 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، مسلم لیگ (ن) کے 51 اور جماعت اسلامی کے 47 امیدوار الیکشن لڑیں گے، جب کہ پیپلز پارٹی کے 43، قومی وطن پارٹی کے 14 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

الیکشن میں ہر ووٹر 6 ووٹ کاسٹ کر سکے گا، مختلف نشستوں کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ مختلف ہوگا، سٹی میئر/تحصیل چیئرمین کے لیے سفید بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔ نیبر ہڈ/ ویلج کونسل کی جنرل سیٹ کیلئے سلور کلر الاٹ کیا گیا ہے۔

ECP

KPK

LG polls

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div