Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ...
شائع 20 دسمبر 2021 10:49am

لاہور:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی،مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ اور 3ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال دسمبر2022میں پاکستان کادورہ کرےگی،مہمان ٹیم دورہ پاکستان میں2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم اپریل2023میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی،جہاں وہ 10 وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اورنیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن کی ملاقاتوں کے بعد نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دوروں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں شامل 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

دوسرے دورے میں مہمان ٹیم کو5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں،دونوں بورڈز اب دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔

رمیز راجہ کا بیان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ مارٹن سینیڈن اور ان کے بورڈ کے شکر گزار ہیں اور ان سے ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج پر بھی بہت خوش ہیں۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ یہ دونوں بورڈز کے مضبوط تعلقات کی ضمانت اور اس بات کی تصدیق ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور مارٹن سینیڈن کی دبئی میں نتیجہ خیز اور تعمیری گفتگو ہوئی جس سے دونوں بورڈز کے تعلقات بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

اب پاکستان مارچ 2022 سے اپریل 2023 کے دوران آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کخلا ف 8 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔

PCB

lahore

New Zealand Cricket Board

Series

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div