Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اٹک میں موٹروے پر 2 گاڑیوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

اٹک میں موٹروے پر 2 گاڑیوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک...
شائع 23 دسمبر 2021 10:02am

اٹک میں موٹروے پر 2 گاڑیوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔

اٹک میں موٹروے چھچھ انٹرچینج کے قریب کار ڈائیور کی غفلت کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں کار لوڈر وین سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ گاڑی کاٹ کر لاشوں کو نکالنا پڑا۔

Attock

traffic accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div