Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

سابق کرکٹرشعیب اخترکی والدہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

شعیب اخترکی والدہ کی نمازہ جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شائع 26 دسمبر 2021 07:54pm
ٹوئیٹر فوٹو
ٹوئیٹر فوٹو

سابق کرکٹرشعیب اخترکی والدہ کی نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کردی گئی ۔

شعیب اخترکی والدہ کی نمازہ جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

نماز جنازہ میں وزیرمملکت علی محمد خان اور مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں سابق کرکٹ راشد لطیف بھی شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔

جبکہ تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد قبرستان پہنچے ۔

گزشتہ دن انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی انتقال کی خبر ٹوئیٹ کی تھی۔

Shoaib Akhtar

Fast Bowler

Mother

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div