Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

محمد یوسف کا 15سال پرانا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کا 15سال...
شائع 29 دسمبر 2021 09:24am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کا 15سال پرانا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کیلئے 2021 بہترین سال رہا جہاں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار بلے بازی سے تمام مخالف ٹیموں کیخلاف رنز اسکور کیے تاہم وہ صرف 81 رنز کی کمی سے محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

تاہم جوئے روٹ انگلینڈ کی جانب سے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

جوئے روٹ نے 1708 رنز بنائے جبکہ رواں سال روری برنس 530 ، جونی برسٹو 391 ، اولی پوپ 368 رنز کے ساتھ دوسرے سے چوتھے نمبر پر رہے۔

محمد یوسف نے 2006 میں 1788 رنز اسکور کرکے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز سر ووین رچرڈز کے پاس تھا۔

محمد یوسف نے 1976 میں 1710 رنز بنائے تھے اور اب اس فہرست میں انگلش کپتان تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

سابق کپتان محمد یوسف نے 2006 میں 11 میچوں کی 19 اننگز میں 99.33 کی اوسط سے 1788 رنز بنائے تھے جس میں 9 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ انہوں نے 202 رنز کی ایک اننگز بھی کھیلی تھی۔

اس موقع پر جوئے روٹ نے کہا مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میرے بلے سے رنز بن رہے ہیں لیکن کسی بھی کپتان کو سب سے زیادہ خوشی میچ جیتنے کی ہوتی ہے۔

lahore

Joe Root

Ashes Series

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div