Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر کیوں ناراض ہے؟

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب کے سفیر سے...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2022 09:45am
Photo: Screen grab
Photo: Screen grab

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے دوران اہانت آمیز انداز میں بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی کو ایک ٹانگ کراس کر کے بیٹھے ہوئے اور دوسری کو المالکی کی طرف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جس پر ایک سعودی شہری نے ٹویٹر پر کہا کہ پاکستانی وزیر کے بیٹھنے کا انداز سفارتی آداب سے عاری تھا۔

ایک اور ناراض سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'ہم بطور سعودی یہ قبول نہیں کرتے کہ پاکستانی وزیر خارجہ سعودی سفیر کی اس طرح توہین کریں'۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ جس طرح مہمان کے چہرے کی طرف جوتا رکھ کر بیٹھے تھے وہ بے عزتی تھی۔

صارفین نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی وزیر کا رویہ جان بوجھ کر تھا۔

ناراض سعودی صارفین کے علاوہ پاکستانی صارفین نے بھی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کی پوزیشن کی مذمت کی، اور اسے "سفارتی اصولوں کے خلاف" قرار دیا۔

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

Saudi Arab

foriegn office pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div