Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ہربھجن سنگھ نے مہندرا سنگھ دھونی اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر بڑا الزام عائد کردیا

نئی دہلی:بھارت کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے...
شائع 02 جنوری 2022 09:12am

نئی دہلی:بھارت کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے لمبے عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے میں کرکٹ بورڈ ملوث تھا۔

ہر بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2011 کے بعد زیادہ وقت ٹیم سے باہر رہے،جس میں کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی اس میں ملوث ہیں۔

ہر بھجن سنگھ نے چند روز قبل ہی ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ہربھجن سنگھ کا شمار بھارت کے کامیاب ترین باؤلرز میں ہوتا ہے،انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنا لوہا منوایا، ہر بھجن سنگھ نے بھارت کی جانب سے اپنا آخری میچ 2016 میں کھیلا تھا۔

Ms dhoni

New Delhi

BCCI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div