Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مریم نواز نے عمران خان سے فوراً مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اگر نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ اور وہ جیل جا سکتے ہیں تو عمران خان کو بھی جانا چاہئے۔
شائع 06 جنوری 2022 09:22pm

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو رپورٹ عمران خان کے متعلق پیش کی ہے اور فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں جوہوش رُبا حقائق سامنے آئے ہیں اس نےعمران خان کے چہرے پر سے بچا کچا نقاب کھینچ دیا ہے، عمران خان عہدے سے فوری استعفی دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پریشر کے باوجود رپورٹ قوم کے سامنے لانا الیکشن کمیشن کا قابل تحسین اقدام ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حقائق چھپانے اور مافیاز کو نوازنے پر عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، یہ عدلیہ کا بھی امتحان ہے۔

مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر بھی شدید تنقیدا کی اور سوال کیا کہ صادق و امین کے سرٹیفکیٹ کی اب کیا حیثیت ہے، ایسے شخص کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا جس کا بال بال کرپشن و جھوٹ میں ڈوبا ہے۔

حال ہی منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ یہ پرویز رشید کے ساتھ ان کی نجی گفتگو تھی، پہلے جواب دیا جائے کہ ان کی ٹیپ کیوں بنائی گئی اور پھر ایک ہی چینل کو کیو ں دی گئی؟ پہلے مجھ سے معذرت کی جائے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اگر نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ اور وہ جیل جا سکتے ہیں تو عمران خان کو بھی جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی ڈیل سے نہیں اپنا علاج کروانے بیرون ملک گئے، وہ واپس کب آئیں گے اس کا فیصلہ ن لیگ کرے گی۔

Maryam Nawz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div