Aaj News

سندھ ہائیکورٹ کا غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کیخلاف...
شائع 17 جنوری 2022 12:47pm

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کیخلاف دخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ڈی ایم سی حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کیالرف کارروائی کا بھی حکم دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہیں اور پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بٹھائے ہوتے ہیں،کسی کےپاس 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں، لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کیلئے تنگ کرتے ہیں، ان کیخلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں، ٹریفک پولیس کہتی ہے ہمارا مسئلہ نہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ پارکنگ فیس وصول کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟ اگرکسی کے گھر باہر گاڑی کھڑی ہو تو اس سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔

عدالتی استفسار پر ڈی ایم سی کیماڑی کے وکیل نے کہا کہ اس قسم کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

عدالت نے مختلف گاڑیوں کی پارکنگ فیس کے حوالے سے نوٹی فکیشن طلب کیا جس پر ڈی ایم سی حکام نوٹیفکیشن نہ دے سکے، عدالت نے ڈی ایم سی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

SHC

karachi

Comments are closed on this story.