Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی میں ایک بارپھر سردی میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بارپھر سردی میں اضافے ...
شائع 21 جنوری 2022 11:40am

کراچی :محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بارپھر سردی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث سردی بڑھے گی اور درجہ حرارت 13 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کل سے کراچی شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور سردی کی یہ لہر 27 جنوری تک رہ سکتی ہے۔

اس دوران رات کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے اور 36 سے 45کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ سمندری ہوائیں چلنے سے کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑی۔

حکام محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14سے 16ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزیدبتایا کہ آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے تحت بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری جبکہ بارکھان، ژوب، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

karachi

Met Office

preduction

Sardar Sarfaraz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div