Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع وسطی کےکئی علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد...
شائع 23 جنوری 2022 10:12am

کراچی کے ضلع وسطی کےکئی علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے،ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک لگایا گیا ہے۔

coronavirus

karachi

Centeral District

Micro Smart Lockdown

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div