Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارود برآمد

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دہشت...
شائع 23 جنوری 2022 11:03am

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا ، اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے والا سامان ،سب مشین گنز ، آر پی جی 7،دستی بم اور مختلف بور کے ہتھار برآمدکئے گئے۔

ISPR

security forces

operation

Terrorist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div