Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

سندھ ہائیکورٹ کا کے ڈی اے کو افسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے کا حکم

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کے ڈی اے کو افسر اسپورٹس کمپلیکس فوری...
شائع 24 جنوری 2022 11:29am

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کے ڈی اے کو افسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کیلئے کھولنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کھیل کے میدان پر کے ڈی اے افسر اسپورٹس کمپلیکس بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کھیل کے میدان پر ذاتی اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایاجاسکتاہے؟ جس پر وکیل سید شیراز نے عدالت کو بتایا کہ ایس ٹی 25بلاک 14 گلستان جوہر پر کھیل کا میدان تھا، کھیل کے میدان پر کے ڈی اے نے اپنا افسر اسپورٹس کمپلیکس بنالیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اس سے قبل سپریم کورٹ ہدایت پرکمرشل سرگرمیاں ختم کی گئیں، استدعا ہے کھیل کے میدان کو عوام الناس کیلئے کھولاجائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کےڈی اے کو افسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کیلئے کھولنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پارک کو صرف پارک مقاصد کیلئے استعمال کیاجائے۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

SHC

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div