Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مکیش انبانی کا روبوٹس ملازم رکھنے کا فیصلہ

بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش انبانی بزنس انسائیڈر کے مطابق 102 ارب ڈالر کی جائیداد کے مالک ہیں
شائع 24 جنوری 2022 05:24pm
Photo: FILE
Photo: FILE

بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش انبانی اپنے کاروبار کے لیے روبوٹس کا استعمال کرنے جارہے ہیں جس کے لیے متعلقہ کمپنی سے معاہدہ طے ہوگیا ہے۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق ایڈورب ٹیکنالوجی کے سربراہ سنگیت کمار نے بلومبرگ کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ "ریلائنس نے ایڈورب کمپنی میں بڑا حصہ حاصل کرنے کے لیے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں"

سنگیت کمار کا کہنا ہے کہ ریلائنس کا ارادہ ہے کہ اپنے تمام ڈیجیٹل گوداموں کو خودکار بنا لے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سنگیت کمار کا کہنا ہے کہ ریلائنس کا ارادہ ہے کہ اپنے تمام ڈیجیٹل گوداموں کو خودکار بنا لے (فائل فوٹو: روئٹرز)

مذکورہ کمپنی ای کامرس پر انحصار کرنے والے گوداموں کو توانائی کی پیداوار کو مزید مؤثر بنانے میں روبوٹس کا استعمال کرے گی۔

ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق مکیش امبانی 102 ارب ڈالر کی جائیداد کے مالک ہیں (فائل فوٹو: اے پی)
ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق مکیش امبانی 102 ارب ڈالر کی جائیداد کے مالک ہیں (فائل فوٹو: اے پی)

بھارتی ارپ پتی مکیش انبانی ای کامرس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں کیونکہ بھارت کو ایمازون جیسی کمپنیوں سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔

ایڈورب ٹیکنالوجی مکیش انبانی کی کمپنی ریلائنس کے ساتھ کئی ای کامرس کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کمپنی بڑے پیمانے پرریلائنس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہے۔

کاروبار

Mukesh Ambani

Reliance Industries

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div