Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سابق بھارتی کرکٹر محمد اظہرالدین کو کس بولر کا سامنا کرنا مشکل لگتا تھا؟

نئی دہلی : بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ...
شائع 26 جنوری 2022 09:29am

نئی دہلی : بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ کیریئرمیں وسیم اکرم کا سامنا کرنا سب سے مشکل لگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی بلے باز محمد اظہرالدین سوال کیا کہ وہ کونسا بولر ہے جس کا سامنا کرنا آپ کو مشکل لگا؟ اس پر بھارتی کرکٹر نے کہا کہ وسیم اکرم ماضی کے شاندار بولر تھے اور ان کا سامنا کرنا سب سے مشکل لگا۔

محمد اظہرالدین نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ کو کرکٹ سے متعلق مشورے کی ضرورت ہے تو مجھ سے ایک سوال پوچھیں، مجھے جواب دینے میں خوشی ہوگی۔

اسی سیشن کے دوران پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی بلے باز سے یہ سوال کیا تھا، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اظہر الدین نے وسیم اکرم کی جادوئی بولنگ کے بارے میں ان خیالات کا اظہار کیا ہو سال 2016 میں، دہلی میں ایک کرکٹ تھیم پر مبنی فلم کے آغاز کے موقع پر بھی اُنہوں نے کہا تھا کہ اپنے پورے کیریئر میں وسیم اکرم کو سب سے مشکل بولر پایا۔

pakistan fast bowler

New Delhi

waseem akram

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div