Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شمالی کوریا کے میزائل تجربات: خلاء سے تصاویر جاری

شمالی کوریا نے اپنے سب سے طاقتور میزائل تجربے کی سیٹلائٹ تصاویر...
شائع 31 جنوری 2022 01:18pm
Photo: REUTERS
Photo: REUTERS

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنے سب سے طاقتور میزائل تجربے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق یہ تصاویر جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ 5 سالوں میں شمالی کوریا کے سب سے طاقتور میزائل تجربے کی ہے۔

خلاء سے لی گئی غیر معمولی تصاویر جزیرہ نما کوریا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو دکھاتی ہیں۔

پیانگ یانگ نے بھی تصدیق کی کہ انہوں نے ہواسونگ-12 انٹرمیڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل (IRBM) کا تجربہ کیا ہے۔

ان نے کہا کہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ یہ ہزاروں میل کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

تازہ ترین ٹیسٹ نے عالمی برادری میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

شمالی کوریا نے صرف پچھلے مہینے میں ریکارڈ تعداد میں سات میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

پیانگ یانگ کی ایسی سرگرمیوں کی وجہ سے امریکہ، جنوبی کوریا، جاپان اور دیگر ممالک نے سخت مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کو بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے منع کیا ہے اور اس پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

لیکن شمالی کوریا نے پابندیوں سے انکار کردیا ہے۔

North Korea

Ballistic Missile

Missile Test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div