Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیر کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو 5 سال کیلئے نااہل کردیا جبکہ ان کے بیٹے مامون رشید بھی نااہل قرار دیئے جانے کے سبب الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔
شائع 01 فروری 2022 02:45pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کو پولنگ اسٹیشن پر حملے کے جرم میں5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قراردے دیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو 5 سال کیلئے نااہل کردیا جبکہ ان کے بیٹے مامون رشید بھی نااہل قرار دیئے جانے کے سبب الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

دونوں افراد بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملے میں ملوث تھے جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں نا اہل کیا ہے۔

ECP

اسلام آباد

Disqualify

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div