Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلیں گی،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں سے موسم گرد آلود اور سرد ہو سکتا ہے
شائع 02 فروری 2022 12:41pm
موسمی الرٹ کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فائل فوٹو۔
موسمی الرٹ کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فائل فوٹو۔

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں سے موسم گرد آلود اور سرد ہو سکتا ہے،لہذا شہریوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

چیف میٹرولوجیکل آفیسر سردار سرفراز نے کہا:"کراچی میں بدھ کی دوپہر سے جمعرات کی صبح تک تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، یہ ایک مغربی نظام کی وجہ سے دباؤ کے گرایڈنٹ کا نتیجہ ہے جو وسطی اور شمالی پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔"

محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 سے 25 ناٹیکل مائل فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں 30 ناٹ تک کے جھونکے کے ساتھ 2 فروری کی سہ پہر سے جمعرات کی سہ پہر تک مغربی یا جنوبی بلوچستان اور کراچی سے ٹکرائیں گی جو کہ کافی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی الرٹ کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ سمندر کی سطح بلند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

سردار فراز نے مزید کہا کہ ہواؤں کی رفتار اتنی زیادہ ہونے کی توقع نہیں ہے جتنی کہ کچھ دن پہلے تھی۔ تاہم انہوں نے متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

PMD

karachi

weather forecast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div