Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب میں شدید دھند، مو ٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

لاہور:پنجاب میں شدید دھند کےباعث مو ٹر وے کو مختلف مقامات پر...
شائع 17 فروری 2022 09:41am

لاہور: پنجاب میں شدید دھند کےباعث مو ٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکرنیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند کردی گئی ۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں جبکہ کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

lahore

punjab

fog

moterway

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div