مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان کے پہنچ گئے

اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر ...
شائع 17 فروری 2022 10:18am

اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان کے پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ان کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پہنچا۔

ذرائع کے مطابق بل گیٹس صدر مملکت عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے جہاں مائیکرو سافٹ کے بانی کو کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔

Bill Gates

اسلام آباد

President Arif Alvi

Microsoft founder

pm imrankhan