Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پہلے کوالیفائر میچ...
شائع 23 فروری 2022 09:37pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کئے۔

ملتان کی جانب سے رائیلی روسو نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان بھی 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ عامر عظمت نے 33 اور شان مسعود نے 2 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری آج کی بیٹنگ تھوڑی مضبوط ہے، اوور آل کرکٹ اچھی کھیلیں گے تو جیتیں گے۔

ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ، بولنگ اچھی ہے، فیلڈنگ بھی اچھی ہوئی تو جیت جائیں گے، پریشر والے میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤں ہوتا ہے۔

کپتان ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلےگا وہی جیتےگا،کوشش ہوتی ہےکہ حریف ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھائیں۔

ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، رومان رئیس، عامر عظمت، رائیلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل ہیں۔

لاہور قلندرز میں کپتان شاہین آفریدی،فخرزمان، عبداللہ شفیق،کامران غلام،محمد حفیظ، ہیری بروک،سمت پٹیل،فل سالٹ، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

خیال رہےکہ آج ہونے والے پی ایس ایل سیزن 7 کے کوالیفائر میچ میں دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتے گا وہ براہ راست فائنل میں پہنچ جائےگا تاہم ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملےگا اور اسے کل ہونے والے ایلیمنیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

lahore

play off

MS VS LQ

PSL 7

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div