Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پنجاب بھر میں کورونا سے متعلق پابندیاں ختم

لاہور:پنجاب بھر میں بھی این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا سے...
شائع 24 فروری 2022 11:24am

لاہور:پنجاب بھر میں بھی این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا سے متعلق پابندیاں ختم کردی گئیں ،وائرس کے کیسز میں کمی کے ساتھ ہی ایس او پیزپر عمل بھی کم ہوگیا ۔

کورونا کے مریضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، حکومت نے پابندیاں ویکسی نیشن سے مشروط کیں اور لوگوں نے احتیاطی تدابیر بالکل ہی بھلا دیں،بیشتر لوگ ماسک کے بغیر ہی ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور وبا ءکو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔

وائرس میں کمی کے باوجود ابھی بھی کچھ افراد ماسک پر عمل کرتے نظر آتے ہیں اور پابندیوں کے دوبارہ اطلاق پر زور دیتے ہیں۔

پنجاب بھر میں 24گھنٹے کےدوران 324مریض رپورٹ ہوئے اور 9افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.7فیصد پر آگئی۔

NCOC

SOPS

coronavirus

lahore

punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div