Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

لمپی وائرس : صوبائی وزیر نے ویکسین نہ ہونے کا اعتراف کرلیا

عبدالباری پتافی نے کہا کہ یہ بیماری 20 ہزار مویشیوں میں پھیل چکی ہے۔
شائع 09 مارچ 2022 06:58pm
Photo: FILE
Photo: FILE

رپورٹ: کامران شیخ

کراچی: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے مویشیوں میں لمپی نامی جلدی وائرس کے تیزی سے پھیلنے اور ویکسین کے نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس (لمپی ) وائرس کے بعد کوئی بھی مویشی دودھ دینے اور ذبح کرنے کے قابل نہیں رہتا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس بیماری کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ساتھ ہی مرغیوں میں وائرس کی خبر کو افواہ اور من گھرت قرار دے دیا۔

انہوں نے ویکسین کے نہ ہونے اور مویشیوں میں جلدی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کی روک تھام کیلئے صوبائی و ملکی سطح پر اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔

عبدالباری پتافی نے کہا کہ یہ بیماری 20 ہزار مویشیوں میں پھیل چکی ہے ، تاہم بھینس میں اب تک ایسا کوئی کیس نہیں آیا۔

اس دوران صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے مرغیوں میں نئے وائرس کی خبر کو افواہ اور من گھڑت قرار دے دیا۔

Minister

sindh govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div