Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

روس کا یوکرین کے اسپتال پر فضائی حملہ، بچوں کا وارڈ تباہ، 17افراد زخمی

کیف: روس نے یوکرین کے شہر ماریوپل میں اسپتال پر فضائی حملہ ...
شائع 10 مارچ 2022 09:18am

کیف: روس نے یوکرین کے شہر ماریوپل میں اسپتال پر فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں بچوں کا وارڈ تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز روس کی جانب سے میٹرنٹی اسپتال کی عمارت پر حملے کی صورت میں حاملہ خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ اسپتال پر حملے کی صورت میں اب تک کسی کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ کسی بچے کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال پر بمباری اس وقت ہوئی جب شہریوں کی یوکرین سے ہجرت کرنے کیلئے محفوظ راہداری قائم کی گئی۔

یوکرین صدر ولودومیر زیلینسکی نے ٹوئٹر پر روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ' اسپتال کے ملبے تلے کئی افراد اور بچے دبے ہوئے ہیں'۔

مقامی پولیس اہلکار نے کہا کہ 'آج روس نے ایک بہت بڑا جرم کیا ہے، یہ بغیر کسی جواز کے جنگی جرم ہے'۔

دوسری جانب حملے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کو نکالنے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدای سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روسی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

kyiv

Ukrain

Mariupol

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div