Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

علیم خان اور جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوسکتے، گورنر سندھ

علیم خان کی کچھ ناراضگیاں ہیں، ان سے تین بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن فیصلہ انہوں نے ہی کرنا ہے، چودہری برادران ہمارے ساتھ ہیں کیونکہ علیحدہ ہونا اتنا آسان کام نہیں۔
شائع 12 مارچ 2022 05:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علیم خان اور جہانگیرترین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدہ نہیں ہوسکتے۔

کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن اپوزیشن کے ساتھ ہال میں داخل نہیں ہوسکتا ورنہ ان کو حلقے کے لوگ گھروں میں رہنے نہیں دیں گے اور سندھ میں سب میمبران رابطے میں ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ علیم خان کی کچھ ناراضگیاں ہیں، ان سے تین بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن فیصلہ انہوں نے ہی کرنا ہے، چوہدری برادران ہمارے ساتھ ہیں کیونکہ علیحدہ ہونا اتنا آسان کام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے دفترمیں عدم اعتماد تحریک کاذکرنہیں ہوا، وہ دورا پہلے سے طے شدہ تھا جبکہ خالد مقبول صدیقی نے بھی کہا کہ ہم شکوہ نہیں کرسکتے، ایم کیوایم کے دفاترآصف زرداری پہلے کیسے کھلوا سکتےہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے لیے 7 لاکھ تک صحت کارڈ اجرا کریں گے، ہم تو چاہتے ہیں سندھ کی عوام کو صحت کارڈ دیے جائیں لیکن ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر جاری نہیں کیے گئے تاہم اسی حوالے سے ایک این جی او سے بات چیت جاری ہے۔

karachi

Governor Sindh

Vote of Confidence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div