Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قومی سلامتی پالیسی کا اردو ورژن جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے قومی سلامتی پالیسی...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2022 08:43pm

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے قومی سلامتی پالیسی کا اردو ورژن جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

معید یوسف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اردو ترجمہ اور اس کا خلاصہ اب ہماری ویب سائٹ پر پایا جا سکتا ہے۔

اس سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا آغاز کیا، جس میں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے قومی سلامتی ڈویژن کی تعریف کی اور کہا کہ اس پالیسی سے ملک کو درپیش قومی سلامتی کے چیلنجز پر واضح ہوا ہے۔

انہوں نے وطن کے دفاع پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیٰں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد مسلم ممالک کی مثالیں موجود ہیں جو اپنے علاقوں کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی پالیسی قوم کیلئے سمت ہموار کرے گی۔

Federal govt

Moeed Yusuf

national security policy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div