Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم کے انتخاب اور تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن

ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف تمام بیانات بے بنیاد ہیں۔
شائع 17 مارچ 2022 04:23pm
فوٹو — بزنس ریکارڈر
فوٹو — بزنس ریکارڈر

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد، فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ای سی پی کا کہنا ہے کہ آئین کی رو سے الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کے انتخاب، تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعظم کا انتخاب، اور تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے قوانین کے تحت ہوتا ہے۔

ای سی پی کا بیان میں کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف تمام بیانات بے بنیاد ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کے انتخاب، تحریک عدم اعتماد میں اسپیکر قومی اسمبلی بطور پریزائڈنگ افسر کام کرتے ہیں، فلور کراسنگ کی صورت میں پارٹی سربراہ رکن کے خلاف ڈکلریشن اسپیکر کو بھیجے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈکلریشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا اور الیکشن کمیشن اسپیکر سے موصول اس ڈکلریشن پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

علاوہ ازیں، جاری اعلامیے میں مزید کہا کہ فلور کراسنگ پر ڈکلریشن موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا کام شروع ہو گا، حکومت چاہے تو قوانین میں ترمیم کر کے الیکشن کمیشن کو اختیارات دے سکتی ہے۔

پاکستان

Election Commission

horse trading

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div