Aaj News

ہفتہ, جون 22, 2024  
15 Dhul-Hijjah 1445  

اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی

اپوزیشن کی جانب سے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئےسیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروائی گئی۔
شائع 25 مارچ 2022 01:28pm

اسلام آباد: اپوزیشن نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی، درخواست نویدقمر، محسن داوڑ اور دیگر رہنماؤں نےجمع کرائی۔

اپوزیشن کی جانب سے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئےسیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروائی گئی۔

اپوزیشن ارکان کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ان میں سردار ایاز صادق، محسن داوڑ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر اور شزہ فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر صاحب کے کمرے کو جانے والے دروازے پر تالا لگا ہے، اسپیکر صاحب کے چیمبر میں جانے والی لفٹ بھی بند ہے، ہم سیکرٹری اسمبلی کو علی وزیرکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کرا آئے ہیں، علی وزیر کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں۔

محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے تازہ درخواست جمع کراتے ہیں، علی وزیر معزز ممبر قومی اسمبلی ہیں اور اجلاس میں شرکت کرنا ان کا قانونی حق ہے۔

opposition

اسلام آباد

MNA

ali wazir