Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان بزدل ہیں، بھاگنے نہیں دیں گے: مریم نواز

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران...
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2022 08:12pm
Screengrab: HUM NEWS YouTube
Screengrab: HUM NEWS YouTube

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "وہ بزدل ہیں" اور اپوزیشن "انہیں بھاگنے نہیں دے گی۔"

اسلام آباد میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان ٹیکس دہندگان کے پیسے کو عوامی اجتماعات پر استعمال کرنے پر جوابدہ ہوں گے۔

انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیسہ آپ کے خاندان کا نہیں تھا، یہ پاکستانی عوام کی محنت کی کمائی تھی جو آپ نے عوامی ریلیوں کے انعقاد پر لگائی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نے "لوگوں کو خوراک سے محروم رکھا، جب کہ مہنگائی ملک میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔"

انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو گالی دینے اور عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ میں تاخیر پر بھی تنقید کی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جب وزیر اعظم کو غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق ان کے غلط کاموں کے لئے جوابدہ ٹھہرایا گیا تو انہوں نے "خود کو بچانے کے لئے ہر طریقہ استعمال کیا۔"

مریم نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کا عنوان ہے امر بالمعروف، روٹی چھین رہا ہے، عوام سے آٹا، بجلی اور چینی کو چھیننے کو امر بالمعروف کہتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ کیا لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا اور انہیں امر بالمعروف کا نام دینا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ڈیزل کے بڑھتے ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئےان پر ڈیزل کا لیبل لگانا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر نے کہا کہ عمران خان اسپیکر کے ذریعے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، شہباز شریف سے اپنا موازنہ کیسے کر سکتے ہیں؟ جب پاکستان میں سیلاب آتے تھے تو وہ پانی میں گھٹنوں تک ڈوب کر مقامات کا دورہ کیا کرتے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کی اپنی پارٹی کے ارکان آپ پر بھروسہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد آئی ہے،آپ کی پارٹی ٹوٹ چکی ہے اور آپ کے ساتھی جو آپ کا کچن چلاتے تھے آپ پر سے اعتماد کھو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کو یقین ہے کہ نواز شریف ہر وقت ان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور لندن میں رہ کر پاکستان کے تمام معاملات کو کنٹرول کر رہے ہیں تو انہیں اپنی [گورننس کی مہارت] پر شرم آنی چاہیے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی نیا پاکستان کی بیان بازی ایک تماشے کے سوا کچھ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مسلم لیگ نواز امپائر پر یقین نہیں رکھتی بلکہ پاکستانی عوام پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب 2018 کے انتخابات "چوری ہوئے" تو اس وقت پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت تھی ۔

hamza shahbaz

Maryam Nawaz Sharif

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div