Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مراسلے میں عدم اعتماد کا لکھا ہوا ہے، فیصل جاوید

فیصل جاوید نے کہا کہ مراسلے میں عدم اعتماد کا لکھا ہوا ہے، ادھر کے لوگوں نے مل کر بیرونی سازش کی جوکہ تقریباً ناکام ہوچکی اور یہ پاکستان پر حملہ ہے۔
شائع 30 مارچ 2022 07:04pm
فیصل جاوید خان۔  فوٹو — فائل
فیصل جاوید خان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو بھیجے گئے مراسلے میں عدم اعتماد کا ذکر ہوا ہے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ مراسلے میں عدم اعتماد کا لکھا ہوا ہے، ادھر کے لوگوں نے مل کر بیرونی سازش کی جوکہ تقریباً ناکام ہوچکی اور یہ پاکستان پر حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عشق کے امتحان ابھی باقی ہیں، خان صاحب استعفی نہیں دے رہے، ووٹنگ ہوگی تو پتہ لگ جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چوہدری نے پریس کانفرس کرتے ہوئے دھمکی آمیز مراسلے میں نواز شریف کو ملوث قرار دیا تھا۔

Letter to PM

Vote of No Confidence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div