پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروا دیا

ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی کو منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کرنے کی اسدعا کی گئی ہے۔
شائع 09 اپريل 2022 07:17pm
فوٹو — جیو نیوز
فوٹو — جیو نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے منحرک اراکین قومی اسمبلی کے خلاف آئین کے آرتیکل 63 اے کے تحت اسپیکر اسد قیصر کے پاس جمع کروا دیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق جمع کروایا گیا 20منحرف اراکین کےخلاف ریفرنس آرٹیکل63اےکےتحت پارٹی سربراہ عمران خان نے بھیجا جسے پی ٹی آئی چیف و ہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حوالے کیا۔

ریفرنس کے متن کے مطابق منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے تاہم بعدِ ازاں انہوں نے حکمران جماعت چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کی، ان اراکین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن ان شو کاز توٹسز کا منحرف اراکین نے خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔

ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی کو منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کرنے کی اسدعا کی گئی ہے۔

National Assembly

Vote of No Confidence