Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

فوج کیخلاف پروپیگنڈے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے کئی لوگوں کو سوالات کے جوابات مل گئے۔
شائع 15 اپريل 2022 12:53pm
بیرسٹر سیف / فیس بک پیج
بیرسٹر سیف / فیس بک پیج

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ فوج کیخلاف پروپیگنڈے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج نیوز کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے کئی لوگوں کو سوالات کے جوابات مل گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی تبدیلی میں بین الاقوامی کیساتھ کچھ مقامی اور غیر مقامی لوگ بھی شامل ہیں، اگر کوئی ادارہ مخصوص کیس کیلئے اپنے دروازے کھولے تو پھر بات کرنا ہمارا حق ہے۔

انہوں نے فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے بارے میں کہا کہ چند ہفتوں سے فوج کیخلاف باقاعدہ مہم چلائی گئی جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز فوج کیخلاف مہم چلارہے تھے.

تاہم بیرسٹرسیف نے کہا کہ فوج کیخلاف پروپیگنڈے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لیکن اگر پی ٹی آئی کے ورکرز اگر ملوث ہیں تو بھرپور تنظیمی کارروائی بھی کی جائے گی۔

PTI governemt

KPK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div