Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی شہزاد اکبر بیرون ملک چلے گئے

شہزاد اکبر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی چلے گئے، شہزاد اکبر نجی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے، ذرائع
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2022 01:22pm

اسلام آباد:ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر بیرون ملک چلے گئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیربرائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر نے اونچی اڑان بھرلی ۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی چلے گئے، شہزاد اکبر نجی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔

شہزاد اکبر کا نام چند دن پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر ان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا۔

اسلام آباد

imran khan

Shehzad Akbar

dubai

Airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div