Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور: درزیوں کے پاس آرڈز کی بھرمار، بکنگ بند کردی

مردوں کے سادہ سوٹ کی سلائی 12سو سے 2 ہزار روپے جبکہ خواتین کے ملبوسات کی ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک سلائی لی جارہی ہے
شائع 20 اپريل 2022 01:00pm
عید کے قریب آتے ہی درزیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا  ـــ فوٹو فائل
عید کے قریب آتے ہی درزیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ـــ فوٹو فائل

لاہور: عید الفطر پر خوبصورت ملبوسات سلوانے کیلئے درزیوں کے پاس آرڈز کی بھرمار ہونے کے سبب ’’بکنگ بند ہے‘‘ کے پلے کارڈز دکانوں پر لگا دئیے۔

آج نیوز کے مطابق تہواروں پر منفرد لباس زیب تن کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے جبکہ عید کے قریب آتے ہی درزیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تاہم لاہور میں خواتین اور مرد حضرات نے ملبوسات سلوانے کیلئے درزیوں کی دکانوں کا رخ کرلیا جبکہ آرڈر زیادہ آجانے کے باعث درزیوں نے بھی بکنگ بند کردی ہے۔

دریں اثنا خواتین کو ملبوسات سلوانے کیلئے درزیوں کی خوشامد کے ساتھ انہیں سلائی کے ڈبل پیسے بھی دینے پڑ رہے ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ پیسے لے کر بھی مقررہ وقت پر ملبوسات ملتے ہی نہیں جبکہ درزیوں کا کہنا ہے کہ 3 سال بعد اس رمضان پر اچھا خاصا کام بڑھ گیا ہے۔

علاوہ ازیں مردوں کے سادہ سوٹ کی سلائی 12سو سے 2 ہزار روپے جبکہ خواتین کے ملبوسات کی ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک سلائی لی جارہی ہے۔

lahore

Eid

Ramzan 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div