Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مسجد نبویﷺواقعے سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے، راناثنااللہ

راناثنااللہ نے کہا کہ ہم نےگھرسےنکل کرمقدمات کاسامناکیاہے،گھروں سےنکلناہمارا نہیں،آپ کا مشکل ہوجائےگا
شائع 29 اپريل 2022 03:28pm
اسکرین گریب ـــــ اے ایف پی
اسکرین گریب ـــــ اے ایف پی

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ مسجد نبویﷺواقعے سےپوری قوم کےسرشرم سےجھک گئے ہیں۔

اسلام آباد میں قمرزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں رانا ثناء اللہ کا کہا کی کل سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ منصوبہ بندی کےتحت پیش آیا۔

ان کا کہناتھا کہ سابق وزیرداخلہ اورسابق وزیراعظم کےبیانات ریکارڈپرہیں،واقعے سےپوری قوم کےسرشرم سےجھک گئے ہیں اور کہاجارہاہےکہ ہماراگھرسےنکلنامشکل ہوجائےگا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ ہم نےگھرسےنکل کرمقدمات کاسامناکیاہے،گھروں سےنکلناہمارا نہیں،آپ کا مشکل ہوجائےگا،جمہوری طریقےسےمقابلہ کیاجائے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں فاشزم چاہتےہیں، کیا نفرتوں سے ملک کی بہتری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سیاسی میں تلخی کی بھی کوئی حدہوتی ہے، جب بھی قومی قیادت اکھٹی ہوئی مسائل حل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نفرتوں کی سیاست سےملک پیچھےجاتا ہے، جب لوگ آپ کےساتھ تھےتواچھےتھے،الگ ہوئےتوبرےہوگئے۔

Rana Sanaullah

Qamar Zaman Kaira

Saudi Arab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div