Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ائیرلائن کے بیڑے میں اضافہ

پہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے اور دیگر 3 طیارے چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔
شائع 29 اپريل 2022 04:25pm
ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے بیڑے میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ائیربس 320 اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے نے اپنے ٹوئٹرپر جاری بیان میں کہا کہ لیز پر حاصل کردہ ائیربس 170 نشستوں پر مشتمل ہے جبکہ یہ طیارہ 4 برس پہلے بنایا گیا ہے۔

ٹویٹ مین مزید کہا کہ 4 طیارے منتخب کئے گئے ہیں، جن میں پہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے اور دیگر 3 طیارے چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے شیڈول آپریشن مزید ہموار ہوں گے۔

تاہم مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

PIA

paksitan