Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

حمزہ شہباز کی حلف برادری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برادری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج شام 7 بجے جسٹس جواد حسن سنائیں گے۔
شائع 29 اپريل 2022 05:18pm

لاہور ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برادری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برادری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج شام 7 بجے جسٹس جواد حسن سنائیں گے۔

حمزہ شہباز تقریبِ حلف برداری کی تاخیری سے متعلق تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرچکے ہیں جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ حلف سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے تاہم عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا، گورنرپنجاب نے ایک بار پھر عدالتی حکم ماننے سے انکارکردیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کیلئے صدر علوی کو نمائندہ مقرر کرنے جبکہ گورنر پنجاب عمر سرفراد چیمہ کو حلف لینے یا نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم کسی بھی عدالتی فیصلے پرعمل نہیں ہوسکا ہے۔

LHC

hamza shahbaz

Punjab CM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div