کندھ کوٹ عید کی تیاریاں، سندھی ٹوپی کی مانگ اضافہ
عید الفطر قریب آتی ہی بازاروں میں رش لوگ اپنے بچوں کے ساتھ خریداری میں مصروف ہیں
کندھ کوٹ: عید میں دو روز رہ گئے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتا جارہے جبکہ سندھی ٹوپی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق عید الفطر قریب آتی ہی بازاروں میں رش لوگ اپنے بچوں کے ساتھ خریداری میں مصروف ہیں، ملبوسات، جوتے کے ساتھ ساتھ چوڑیوں کی خریداری بھی عروج پر ہے۔
تاہم بازاروں میں درزی بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان تو دوسرا مہنگائی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔
خریداری میں سندھی ٹوپی کی مانگ بھی اضافہ نظر آیا لوگ عید کے دن سندھی ٹوپی لازمی خریدتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھی ٹوپی کے بغیر عید کا مزا نہیں ادھورا ہوتا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔