Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش، ہیٹ ویو کی شدت میں کمی

ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، بہاولنگر، خان پور اور جہلم میں بارش ہوئی۔
اپ ڈیٹ 04 مئ 2022 01:55pm
فوٹو: محکمہ موسمیات ویب سائٹ
فوٹو: محکمہ موسمیات ویب سائٹ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں عید کے دوسرے روز، بدھ کو ہونے والی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کرکے ہیٹ ویو کا زور توڑ دیا ہے۔

آج نیوز نے مطابق ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، بہاولنگر، خان پور اور جہلم میں بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید کی چھٹیوں کے دوران، یونی یکم تا 5 مئی گرد و غبار کے طوفان کی پیش گوئی کی تھی۔

تاہم بارش نے ملک میں اپریل سے چلتے آنے والی ہیٹ ویو کا زور توڑ دیا ہے۔

رواں سال ہیٹ ویو میں شدت گزشتہ برسوں سے زیادہ تھی۔

وزیر ماحولیات شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یہ دہائیوں میں پہلی بار ہوا ہے کہ رواں سال پاکستان میں بہار نہیں آئی ہے

پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لانینا نامی موسمیاتی صورتحال کم شدت کے ساتھ مئی تک جاری رہے گی۔

اس کا مطلب ہے کہ پاکستان بھر میں کم بارش ہوگی۔ تاہم دن کے وقت ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

موسم میں خشکی کے باعث ملک میں فصلوں کے لیے پانی کی طلب میں اضافے کے امکانات ہیں۔ تاہم شمالی علاقوں میں برف کے پگھلنے سے کم بارش ہونے کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو سندھ کے شہر نواب شاہ میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹیگریٹ تک جا پہنچا تھا جو شمالی نصف کرہ میں اس سال کا اب تک رہنے والا سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت ہے۔

تیس اپریل کو جیکب آباد شہر میں درجہ حرارت 49 ڈگری تھا۔

climate change

پاکستان

Heatwave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div