Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی: لوڈشیڈنگ پر جماعت اسلامی کا شہر میں کل 100مقامات پر احتجاج کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کے الیکٹرک کےمیٹر تیز چلتے ہیں مگر اسے کہیں چیک نہیں کراسکتے، کے الیکٹرک اور نیپرا کا شیطانی اتحاد بنا ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 12 مئ 2022 08:19pm
فوٹو ــــــ فائل
فوٹو ــــــ فائل

کراچی: بجلی کی لوڈشیڈنگ پر جماعت اسلامی نے شہر میں کل 100مقامات پراحتجاج کا اعلان کردیا۔

آج نیوز کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کے- الیکٹرک کی نااہلی سے پانی کا بحران پیدا ہورہا ہے، 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں صورتحال بہتر نہ ہوئی کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر بھی دھرنا دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے ہرشعبےسے وابستہ فرد پریشان ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کے-الیکٹرک کی نااہلی کے باعث پانی کا بحران پیدا ہو رہا ہے، وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے، خرم دستگیر صاحب آپ شہریوں کے مسائل کو سمجھیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل شہر کے 100 مقامات پر احتجاج کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں صورتحال بہتر نہ ہونے پر کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کے الیکٹرک کےمیٹر تیز چلتے ہیں مگر اسے کہیں چیک نہیں کراسکتے، کے الیکٹرک اور نیپرا کا شیطانی اتحاد بنا ہوا ہے۔

karachi

load shedding

Jamat e Islami

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div