Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انہوں نے لکھا کہ خوش نصیب ہوں 27سال پرمشتمل حیرت انگیز کیرئیر ملا ہے، سپورٹ کرنے پر اپنے اہل خانہ، دوستوں اور تمام ٹیموں کا مشکور ہوں۔
شائع 13 مئ 2022 11:37pm
مر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میرا گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔  فوٹو — فائل
مر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میرا گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔ فوٹو — فائل

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر نے باکسنگ کی دنیا کو خیرباد کردیا۔

ٹوئٹر پر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میرا گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ خوش نصیب ہوں 27 سال پرمشتمل حیرت انگیز کیرئیر ملا ہے، سپورٹ کرنے پر اپنے اہل خانہ، دوستوں اور تمام ٹیموں کا مشکور ہوں۔

عامر خان نے کہا کہ مداحوں نے جو محبت اور سپورٹ دکھائی اس پر ان کا ممنون ہوں۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان 40 مقابلوں میں سے 34 فتوحات سمیٹنے میں کامیاب رہے جب کہ 6 فائٹس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Retirement

Amir Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div