Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا واٹس ایپ صارفین دوسروں کو مطلع کیے بغیر گروپس چھوڑ سکیں گے؟

واٹس ایپ گروپس سے باہر نکلنا اکثر ہمیں ایک پریشانی میں ڈال دیتا ہے، جب کہ ہم لوگوں کے ایک مخصوص گروپ سے خود کو الگ...
شائع 19 مئ 2022 04:16pm

واٹس ایپ گروپس سے باہر نکلنا اکثر ہمیں ایک پریشانی میں ڈال دیتا ہے، جب کہ ہم لوگوں کے ایک مخصوص گروپ سے خود کو الگ کرنا چاہتے ہیں، یا صرف ایک نہ ختم ہونے والے گروپ سے دور ہونا چاہتے ہیں تاہم، یہاں کچھ اچھی خبریں ہیں۔

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ بظاہر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو خاموشی سے گروپس سے باہر نکلنے کی اجازت دے گا۔

اس لیے اگر کوئی شخص کسی گروپ سے باہر نکلنا چاہتا ہے، تو وہ گروپ کے دیگر اراکین کی اطلاعات کو متحرک کیے بغیر ایسا کر سکتا ہے۔

ایپ کو مزید صارف دوست بنانے کیلئے یہ واٹس ایپ کا تازہ ترین اقدام ہے۔

ویبیٹا انفو کے مطابق صرف گروپ ایڈمن ہی جان سکے گا کہ آپ گروپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ فیچر فی الحال ترقی کے مرحلے میں ہے، اور اس کو بیٹا ٹیسٹرز کیلئے رول آؤٹ نہیں کیا گیا ہے۔

فی الحال جیسا کہ آپ میں سے اکثر لوگ بخوبی واقف ہیں جب کوئی گروپ سے باہر نکلتا ہے تو واٹس ایپ چیٹ میں ایک سسٹم میسج شامل کرتا ہے تاکہ دوسرے تمام صارفین کو معلوم ہو جائے کہ وہ باہر نکل چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے اسکرین شاٹ نے نئے فیچر کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ یقینی طور پر مستقبل میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بیٹا پر جاری کیا جائے گا۔

پلیٹ فارم کو مزید صارف دوست بنانے کی کوشش میں واٹس ایپ نے حال ہی میں ایموجی ری ایکشنز، بڑی فائلز اور گروپس سمیت نئے فیچرز کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔

WhatsApp

Science and Technology

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div