Aaj News

ایرا خان کی سالگرہ کی وائرل تصاویر تنقید کی زد میں آگئیں

ایرا خان اپنی سالگرہ کی تصاویر شئیر کی، تو قدامت پسندوں نے تنقید کی جبکہ کچھ لوگوں نے ان کا دفاع بھی کیا
اپ ڈیٹ 30 مئ 2022 12:56pm
<p>انسٹاگرام ــــ فوٹو</p>

انسٹاگرام ــــ فوٹو

عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی حال میں ہی اپنے دوستوں کے ہمراہ سالگرہ منانے کی تصاویر شئیر کرنے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔

مقبول فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایرا خان کی اپنے دوستوں، والد عامر خان اور والدہ رینا دتہ کے ساتھ ان کی سالگرہ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کی جانب سے ایرا خان کا اپنے والد کے سامنے بکنی ( سوئمنگ سوٹ) پہننے پر مذاق اڑایا گیا جبکہ بہت سے دوسرے لوگوں نے ان کا دفاع کیا۔

ایرا خان نے انسٹاگرام اپنی سالگرہ کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “اگر ہر کوئی میری آخری سالگرہ کے فوٹو ڈمپ سے نفرت اور ٹرول کر رہا ہے… یہاں کچھ اور ہیں۔”

واضح رہے کہ ایرا خان اپنی سالگرہ کی تصاویر شئیر کی تھیں، جس پر قدامت پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Bollywood

Aamir Khan

Comments are closed on this story.

مقبول ترین