Aaj.tv Logo

دبئی میں مشرق وسطیٰ کی ہوٹل اور مہمان نوازی کے شعبے کی سب سے بڑی نمائش ہوئی، جس میں 16 ہزار سے زیادہ شرکاء کو موقع ملا۔

دبئی میں مشرق وسطیٰ میں ہوٹل اور مہمان نوازی کی سب سے بڑی نمائش ہوٹل شو دبئی سجی، 24 سے 26 مئی تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری رہنے والی اس نمائش میں انٹیریئر، لائٹنگ، ڈیزائن، ٹیکنالوجی، مینجمنٹ اور ریٹیل سمیت مختلف شعبوں سے متعلق اشیاء رکھی گئی تھیں۔

نمائش میں مختلف آرائشی اشیاء اور فرنیچر سے لے کر پردوں تک ہوٹل انڈسٹری میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء توجہ کا مرکز تھیں۔

نمائش میں مختلف ہوٹلز، کمپنیاں اور ادارے شریک ہوئے، کئی ممالک کی طرف سے بھی اپنے پویلینز قائم کئے گئے۔

ہوٹل شو دبئی میں مختلف دلچسپ مقابلے ہوئے اور کامیاب ہونے والوں کو انعامات دئے گئے۔

نمائش میں معروف شیفس کو بھی اپنا ہنرآزمانے کا موقع ملا، ان کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ ہوا۔

نمائش میں اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے والوں کو دنیا بھر سے آئے انڈسٹری کے بڑے پروفیشنلز کے ساتھ رابطے کا موقع ملا۔

ہوٹل شو میں مختلف سیمینار بھی ہوئے جن میں ماہرین نے اس شعبے کی مزید ترقی کے امکانات اور ضروریات سمیت مختلف معاملات پر روشنی ڈالی۔

ہوٹل شو دبئی میں فن پاروں کی نمائش بھی ہوئی، جس میں معروف مصوروں نے اپنے فن پارے پیش کئے۔