ترکی نے بھارت کی گندم خطرناک ‘روبیلا وائرس’ کی وجہ سے واپس کردی

بھارتی گندم میں انڈین روبیلا بیماری کا پتہ چلا نے پر واپس کی جبکہ تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
شائع 05 جون 2022 09:50am
روبیلا بیماری کیا ہے؟ ___ فوٹو فائل
روبیلا بیماری کیا ہے؟ ___ فوٹو فائل

انقرہ: ترکی نے گندم میں ‘روبیلا وائرس’ کی موجودگی کے پیش نظر 56 ہزار ٹن سے زائد کی گندم کو ملک پہنچنے پر واپس کردی۔

ٹائمز آف انڈیا نے ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ترکی نے 29 مئی 2022 کو بحری جہازوں کو واپس روانہ کرنے کا آغازکر دیا ہے۔

جس کے بعد 56 ہزار ٹن گندم سے بھرے ہوا جہاز ترکی سے گجرات کی کنڈالہ بندرگاہ پر واپس آ رہا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی گندم کی کھیپ میں انڈین روبیلا بیماری کا پتہ چلا تھا، تو ترکی کی وزارت زراعت اور جنگلات نے اسے اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

روبیلا بیماری کیا ہے؟

روبیلا ایک متعدی لیکن ہلکی بیماری ہے، جو روبیلا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ اس وقت پھیل سکتا ہے جب کوئی متاثرہ شخص کھانستا ہے یا چھینکتا ہے یا ناک اور گلے سے خارج ہوتا ہے۔

روبیلا بیماری کی علامات کیا ہیں؟

روبیلا انفیکشن کی علامات میں کم درجے کا بخار، دھبے، سر درد، ہلکی گلابی آنکھ، عام تکلیف کا احساس اور سرخ دھبے شامل ہیں۔

کیا روبیلا بیماری کی ویکسین موجود ہیں؟

روبیلا کی بیماری کو روبیلا ویکسین سے روکا جا سکتا ہے، جسے عام طور پر ایک مشترکہ خسرہ روبیلا ویکسین کے طور پر لگایا جاتا ہے، جسے MMR ویکسین بھی کہا جاتا ہے۔