عالمی یوم ماحولیات کیا ہے اور کیوں منایا جاتا ہے؟

پاکستان کو بھی اس وقت شدید ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے جبکہ فضائی آلودگی ایک دہائی کے اندر50 فیصد تک بڑھ جائے گی
شائع 05 جون 2022 11:05am
پلاسٹک کا فضلہ 2040 تک تقریباً تین گنا بڑھ جائے گا ــ فوٹو یاہو ویب
پلاسٹک کا فضلہ 2040 تک تقریباً تین گنا بڑھ جائے گا ــ فوٹو یاہو ویب

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماحولیات کا دن منایا جارہا ہے جبکہ رواں سال کی تھیم “اونلی ون ارتھ” ہے۔

ماحولیات کا دن منانے کا مقصد ماحول کی بہتری اورآلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پاکستان کو بھی اس وقت شدید ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور زمین پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

عالمی یوم ماحولیات کیا ہے؟

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی زیر قیادت اور سنہ 1973 سے ہر سال 5 جون کو منایا جاتا ہے جبکہ اس سال اس کی میزبانی سویڈن کررہا ہے۔

تھیم Only One Earth کہاں سے آئی؟

“صرف ایک زمین” سنہ 1972 میں سویڈن کے دالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والی انسانی ماحولیات پر اقوام متحدہ کی پہلی کانفرنس کا نعرہ تھا۔

اس کانفرنس نے پائیدار ترقی کو عالمی ایجنڈے پر رکھا اورعالمی یوم ماحولیات کے قیام کا باعث بنا۔

تاہم 50 سال بعد سویڈن 2 سے 3 جون تک اسٹاک ہوم +50 اور 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے۔

ماحول کو سنوارنے کی مہم میں کیوں حصہ لیں؟

اس صدی میں گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے لیے، ہمیں 2030 تک سالانہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نصف کر دینا چاہیے۔

ساتھ ہی فضائی آلودگی ایک دہائی کے اندر50 فیصد تک بڑھ جائے گی اورپانی میں بہنے والا پلاسٹک کا فضلہ 2040 تک تقریباً تین گنا بڑھ جائے گا۔

تاہم ہمیں ان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔