Aaj News

بدھ, مئ 29, 2024  
20 Dhul-Qadah 1445  

آزاد کشمیر کابینہ کا مالی وسائل پر کٹ لگانے کی صورت میں بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بجٹ پر کٹ لگا رہی جہاں پر پی ٹی آئی کی حکومتیں قائم ہیں، سردار تنویر الیاس
شائع 12 جون 2022 01:49pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

مظفرآباد: آزاد کشمیر کابینہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے وادی کے مالی وسائل پر کٹ لگانے کی صورت میں آزاد کشمیر کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی زیر صدارت آئندہ بجٹ پر کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے وفاق کی جانب سے مالی وسائل پر کٹ لگنے کی صورت میں بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ حکومت پاکستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بجٹ پر کٹ لگا رہی جہاں پر پی ٹی آئی کی حکومتیں قائم ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ یہ خطہ تحریک آزادی کا بیس کیمپ اور لائن آف کنٹرو ل پر بھارتی جارحیت کے پیش نظر دفاعی اہمیت کا حامل ہے ، بجٹ پر کٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا،حکومت پاکستان کو خطے کی حساس نوعیت اور بجٹ پر کٹ لگنے کی حساسیت سے آگاہ کریں گے۔

کابینہ اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پہلے بھی پاکستان کیلئے قربانیاں دیتے چلے آئیں ہیں،اگر اب بھی پاکستان کو صرف ہماری قربانی کی ضرورت ہے تو سارا بجٹ ہی روک لیں۔

آزاد کشمیر کابینہ نے کشمیر بجٹ پر کٹ کے معاملے پر آواز اٹھانے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Prime Minister Azad Kashmir

Muzafarabad

Sardar Tanveer Ilyas

Budget 2022-23

azad kashmir cabinate